کراچی ، شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے ،محمد سمیع خان
Posted on October 16, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں اور کورنگی کی عوام کا تعاون رہا تو ہمارا ٹاؤن دیگر ٹاؤنز کے مقابلے میں مثالی ٹاؤن کہلائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے 12000 اور 14000 روڈسے صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤ کے کام کا معائنہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ٹائون آفیسرا نفراء اختر خان خٹک،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی،اسسٹنٹ ٹاؤن آفیسر سید سردار علی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کیں کہ کچرے کو فوری طور پر گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا جائے ۔
تاکہ کچرے کو لینڈ فل سائٹ منتقل کیا جائے اورصفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے بعد جرا ثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکائو ضرو رکیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرلئے جائیں جب تک صفائی ستھرائی کے کاموں کو بدستور جاری رکھا جائے۔