کراچی (جیوڈیسک)دہشت گردی ، اقتصادی ابتری اور توانائی بحران کے باوجود کراچی اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دی گئی۔ گزشتہ تین سالوں میں کارکردگی دنیا کی 82 مارکیٹوں سے بہتر رہی۔
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سال میں پینتالیس فیصد تک بڑھ چکا ہے جو ایشیا میں بہترین کارکردگی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کراچی مارکیٹ کا اتار چڑھاو دنیا کی بیاسی فیصد مارکیٹوں سے بہتر ہے۔ سرمایہ کاری کو درپیش خطرات کے حوالے سے پاکستانی مارکیٹ دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے پاکستانی کمپنیوں کے شئیرز ایشیا میں سب سے کم قیمت اور سب سے زیادہ منافع بخش ہیں۔