کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور پہلے ٹریڈنگ سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بارہ پوائنٹس گر گیا۔ کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا جو پہلے سیشن کے اختتام تک برقرار رہا۔ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس گیارہ ہزار پانچ سو کی سطح سے نیچے گرگیا۔ تاہم پہلے ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر انڈیکس ایک سو بارہ پوائنٹس کمی سے گیارہ ہزار پانچ سو اٹہترپر آ گیا۔