کراچی اسٹاک مارکیٹ (جیوڈیسک) سیاسی بے چینی میں اضافے کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروباری حجم میں کمی رہی۔
کراچی سیاسی افراتفری کے باعث پچھلے کاروباری ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے میں پینتیس فیصد کمی ہوئی۔ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج حوصلہ افزا نہ ہونے کے باعث بھی فروخت کا دبا رہا۔
سیمنٹ ، انرجی سیکٹر کی کمپنیوں کی قدر میں کمی ہوئی تاہم آخری روز آنے والی ریکوری کے باعث کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چودہ پوائنٹ کمی کے ساتھ سولہ ہزار چھ سو پینتیس پر بند ہوا۔