کراچی (جیوڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری دن کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ستاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ سیشن کی مندی کے بعد مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت زون میں رہی۔ آئل سیکٹر کے علاوہ سیمنٹ، ٹیلی کام ، بینکنگ اور فرٹیلائز کمپنیوں کے شئیرز میں خریداری دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار چار سو چوالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیرہ کروڑ اسی لاکھ شیرز کا کام ہوا۔