کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کی طرف سے لانگ مارچ سے علیحدگی کے اعلان نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا رجحان مثبت کر دیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بازار میں کاروبار کا آغاز تو ملے جلے انداز میں ہوا۔ تاہم متحدہ کی طرف سے لانگ مارچ میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ سیمنٹ، فنانشل سروسز اور ٹیلی کام سیکٹر نمایاں رہے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو چار پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار چھ سو اڑتیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بارہ کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔