کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کا استقبال مندی سے ہوا۔ مندی کے نتیجے میں مارکیٹ کے بینچ مارک انڈ یکس میں دو نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں اور مارکیٹ بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔ نئے سال کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم سرمایہ کاروں کے محتاط رویوں اور دیکھو اور انتظار کی پالیسی کے ساتھ بڑے مالیاتی اداروں کی غیر حاضری مارکیٹ میں مندی کا باعث بن گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 110 پوائنٹس کی مندی کے نتیجے میں مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 16905 پوائنٹس سے گر کر 16795 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بلوچپس کمپنیوں کے بجائے کم قیمت حصص میں کاروبار کی وجہ سے کاروباری حجم بھی صرف بارہ کروڑ شئیرز کے لین دین تک محدود رہا