کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ نے پھر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا۔ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح سولہ ہزار آٹھ سو پینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
مانیٹری پالیسی میں ہونے والی کمی کی پیشگی اطلاعات سے مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں اڑتیس پوائنٹ کا اضافہ ہوا جبکہ دوران ٹریڈنگ تیرہ کروڑ اٹھاسی لاکھ شیئرز سے زائد کا کاروبار ہوا۔
سیمنٹ، انرجی، بینکنگ سیکٹر میں نمایاں کام ہوا۔ ماہرین کے مطابق انڈیکس سترہ ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر سکتا ہے۔