کراچی (جیوڈیسک) سینیٹر شاہی سید نے کراچی میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کے خلاف سوات طرز کا آپریشن کرنے کی حمایت کر دی۔اپنے بیان میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ مصلحتوں سے کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ شہر کو اسلحہ سیپاک کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف سوات طرز کا آپرشن کرنا ہوگا۔
کراچی کی از سر نو منصفانہ حلقہ بندیاں نا گزیر ہیں، ماضی میں حلقہ بندیاں آمروں کے ادوار میں ذاتی مفادات کے لئے ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کی از سر نو حلقہ بندیوں کا حکم دیا لیکن اس پرعمل نہیں کیا گیا۔