کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 58.96 پوائنٹس اضافے پر 14900کی نفسیاتی حد برقرار رکھ کر 14970.93 پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب 84کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزتیزی ی کا ر جحان رہا۔ مجموعی طور پر79کمپنیوں کا کاروبار ہوا 28کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ39کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔