کراچی : اٹھارہ افراد میں ڈینگی کی تصدیق

Dengue Fever

Dengue Fever

کراچی میں مزید اٹھارہ افراد میں ڈینگی کی تصدیق کر دی گئی۔ دادو، سکھر اور گھوٹکی میں بھی ایک، ایک مریض وائرس کی تصدیق کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا۔ کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مزید اکیس افراد کو ڈینگی کے شبے میں لایا گیا۔ اٹھارہ افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد گیارہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور دیگر کو او پی ڈی کے بعد فارغ کردیا گیا۔ مختلف اسپتالوں میں داخل ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اس وقت پینتالیس ہے۔
ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ستاسی افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔ ادھر گھوٹکی، دادو اور سکھر میں بھی مزید ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ رواں سال سندھ بھر میں رپورٹ کئے گئے کیسز کی تعداد تین سو بائیس ہے۔