کراچی بدامنی : رحمان ملک کا تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ

malik

malik

کراچی : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں قیام امن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔علیحدہ علیحدہ کئے گئے رابطوں میں انہوں نے سیاسی جماعتوں سے شہر میں امن کیلئے مدد طلب کی ہے اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے شہر میں امن قائم کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی،تمام سیاسی جماعتیں مل کر کراچی کے امن کیلئے ساتھ دیں،تاجروں ،صنعت کاروں سے بھی آج ملاقات کرونگا،انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں نوجوانوں پر مشتمل امن فورس بنائیں گے،امن فورس مقامی تھانے کی مدد سے علاقے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ہم سب کو عزیز ہے تمام وسائل بروے کار لائیں گے،رینجرز اور پولیس کو متاثرہ علاقوں میں اضافی نفری اور گشت کی ہدایت کی ہے، اورنگی ٹاون ،بنارس اور کٹی پہاڑی کے مقام پرانٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھایا ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔