کراچی سپریم کورٹ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج صبح کراچی بدامنی کیس کی ایک مرتبہ پھر سماعت شروع کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ کراچی میں امن وامان سے متعلق کیس کی سماعت آج دوبارہ شروع کرے گا۔
سپریم کورٹ کے چار رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ سماعت کے بعد تین نومبر کو آٹھ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ کراچی سے طالبان کا خاتمہ کیا جائے، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کی جائے۔ لارجر بینچ نے ہدایت کی تھی کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔