کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے داود گوٹھ میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے کا محاصرہ کرکے خواتین پولیس اہلکاروں کی مدد سے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
دوران آپریشن پولیس نے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔