کراچی : بھتہ خوروں کی صفائی کی ہدایت

Zardari

Zardari

کراچی : صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو ہدایت کی ہے کہ مستونگ میں ہونے والے بس حملے کی تحقیقات تیز کی جائیں اور کراچی کو بھتہ خوروں سے صاف کیا جائے۔ صدر آصف علی زرداری سے رحمان ملک نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔ جس میں صدر آصف علی زرداری نے مستونگ واقعہ کا اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دیا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ مستونگ واقعہ کی انکوئری تیز کی جائے اور ایران جانے والے زائرین کی بسوں کے ساتھ سیکورٹی ضروری قرار دی جائے۔
انھوں نے کراچی میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر کراچی شہر کو بھتہ خوروں سے صاف کیا جائے۔