کراچی میں پانچ بینک ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ اور کرم ایجنسی سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ناصر اور گلاب شاہ سولجربازار، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل سمیت پانچ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم ہے۔ ملزمان بینک ڈکیتیاں کرکے رقم کالعدم تنظیم کو خیبر پختونخوا بھجواتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بینک ڈکیتی میں حاصل ہونے رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کو کل تک کراچی لائے جانے کا امکان ہے۔