کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرکے تیار خودکش جیکٹ اور پچیس کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق پولیس نے شاہ لطیف ٹان کے علاقے میں چھاپہ مارکر دو ملزمان کو آصف محسود عرف اجمل اور محمد نعمان عرف شعیب گنجا کو گرفتار کرکے ایک تیار خودکش جیکٹ پچیس کلو دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹو نیٹرز ، واٹر کلاشنکوف اور ایک ہٹ لسٹ برآمد کی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان خود کش حملہ آواروں کو تربیت کے لئے وزیرستان بھجواتے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ یکم مارچ دوہزار گیارہ کو شاہ لطیف ٹان میں مبارک احمد قادیانی نامی شخص پر خود کش حملے کے لئے انہوں نے اسد اللہ نامی خود کش حملہ آوور کو بھیجا تھا جو خود ہی بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا تھا پولیس کے مطابق ملزمان مساجد کے پیش امام اور مخالفین کے قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔