کراچی : تشدد کے تازہ واقعات ، خاتون سمیت 5 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے صبح سویرے تشدد زدہ لاش ملی۔ فائرنگ اور تشددکے تازہ واقعات میں خاتون سمیت مزید پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔پولیس کے مطابق لی مارکیٹ کے اسٹاپ سے ایک لاش ملی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ، مچھر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

عباس ٹاون میں ایک شخص نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر چھری کے وار کرکے قتل کردیا اور اس کی ساتھی خاتون کو زخمی کر کے فرار ہوگیا۔ کلفٹن نیلم کالونی میں بھی چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ، گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں دکان پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ پولیس نے سمن آباد سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔