پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی۔ میاں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے کا مقصد ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنا تھا۔ نبیل گبول نے کہا کہ کراچی جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ وہ نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے ن لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ نواز شریف نے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی ہے جہاں عوام کہیں گے وہاں جاوں گا۔
رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں نبیل گبول نے کہا کہ ان کے شریف برادران سے خاندانی تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا اب بھی پیپلزپارٹی کا ایم این اے ہوں ، ن لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
کراچی سیاستدانوں کے ہاتھوں سے نکل کے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے ، کراچی میں خونی الیکشن دیکھ رہا ہوں۔