آئی جی سندھ نے کراچی میں دو افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے بتایا کہ واقعے کے بعد مظاہرین کی نشاندہی پر پچاس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں فائرنگ کے ملزم بھی شامل ہیں۔ آئی جی سندھ نے گرفتار ملزموں سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نمائش چورنگی پر نصب کیمروں کی مدد سے اصل حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ سانحہ کے بعد کراچی میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔