کراچی (جیوڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری دن کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سولہ ہزار چھ سو سے اوپر بند ہوا۔کراچی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی۔ آئل سیکٹر میں ہونے والی خریداری نے ایک موقع پر انڈیکس میں سو پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔
تاہم دوسرے سیشن میں ہونے والی فروخت کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ساٹھ پوائنٹس اضافے سے سولہ ہزار چھ سو اڑتالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر صرف ساڑھے دس کروڑ شئیرز کا کام ہوا۔