کراچی(جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم کم ہونے کی وجہ سے جمود چھایا رہا۔
بازار میں کاروبار کا آغاز معمولی تیزی کے ساتھ ہوا لیکن اس کے بعد انڈیکس منفی زون میں ہی رہا۔ ٹیلی سیکٹر، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں فروخت کا دبائو نمایاں رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انیس پوائنٹس کی کمی سے پندرہ ہزار چھ سو چوون پر بند ہوا۔ پورے سیشن کے دوران محض دس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔