کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شیر شاہ کی آئل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کر انے کا حکم دے دیا۔آئل فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے شہر کے تمام فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ فیکٹری کی دیواروں کو توڑ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ فیکٹری ذرائع کے مطابق آگ بیسمنٹ میں موجود فیکٹری کے فلنگ ڈیپارٹمنٹ میں لگی۔
عام تعطیل کی وجہ سے فیکٹری میں ملازمین کی تعداد انتہائی کم تھی جنہیں آگ لگتے ہی ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ رینجرز نے فیکٹری کو چار اطراف سے گھیر لیا ہے اور کسی کو اندار جانے کی اجازات نہیں۔ ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔