عباسی شہید اسپتال اور انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو مستقل نہ کئے جانیکیخلاف احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کے دوران دو ڈاکٹروں نے خودسوزی کرنے کی کوشش کی جسکو مظاہرے میں شریک دیگر ڈاکٹروں نے بچا لیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے سات نمبر پر ٹائر نذرآتش کر کے روڈ بلاک کر دی۔ احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں اور اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔صبح سے جاری احتجاج کے بعد اب مظاہرین بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر سوک سینٹر کی جانب رواں دواں ہیں جہاں وہ احتجاجی دھرنا دیں گے۔
ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی سمیت معمول کی تمام او پی ڈی سمیت دیگر شعبہ جات میں کام شدید متاثر ہوا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہانتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں کے مسائل حل نہ کئے جانے کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔