کراچی : علامہ آفتاب جعفری ساتھی سمیت قتل،مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ

Firing

Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے مجلس وحدت المسلین کے رہنما آغا آفتاب جعفری ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ مشتعل افراد نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کے دوران سڑک بند کردی جبکہ ایک بس بھی نذر آتش کردی گئی۔

علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری اپنے گھر جیکب لائن سے اپنے دفتر کے لیے نکلے۔ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آغا آفتاب حیدر جعفری اور ان کے ساتھی شاہد علی مرزا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کی میت کو جناح ہسپتا ل لایا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ علامہ کی میت شاہ خراساں منتقل کردیا گیا ہے۔

مشتعل افراد نے میت پہنچنے پر ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ ایک بس کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔