کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں 2 رینجرز اور ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے۔ تبت سینٹر کے قریب دکان پر کریکر حملہ کی گیا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ڈاکس کے علاقے میں سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد اور 2 انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار لئے۔ شہر قائد میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سہراب گوٹھ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین رینجرزاہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔
قائد آباد میں ایک دکان پر فائرنگ سے حاجن علی جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پور سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ سے حمزہ خان ہلاک ہوگیا۔ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے محمد زاہد جاں بحق ہوا۔ جیل چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا۔ گلبہار کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکارعباس نقوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تبت سینٹر کے قریب بند دکان کے باہر موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جس کے دھماکے سے دکان کے شٹر اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم دہشت گردی کی اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اورنگی ٹان نمبر 5 میں بھی مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 2 کریکر حملے کئے جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ڈاکس کے علاقے میں سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر 2 کالعدم تنظیم کے کارکندوں سمیت 4 ملزم گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بموں سمیت جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔