کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو میں رکشہ اور بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق موسی کالونی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد نیوکراچی کے علاقے سے منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد رکشے میں گھر جارہے تھے کہ نیوکراچی سیکٹر فائیو کے قریب ڈبلیو گیارہ روٹ کی منی بس نے رکشے کو کچل دیا جس سے رکشہ ڈرائیور انور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈیڑھ سالہ احسن دوران علاج چل بسا دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔