کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش برس پڑی، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک آسمان سے باران رحمت کا نزول ہوا۔ ناظم آباد، نارتھ کراچی، بفرزون، ایئر پورٹ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، شارع فیصل، نرسری، گرو مندر، گلشن معمار اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔
متعدد علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہوئی جبکہ بارش شروع ہوتے ہی حسب معمول چند علاقوں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد اور خوشگوار ہوگیا۔