کراچی(جیوڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آج کراچی میں دہشت گردی کے کسی واقعہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر رحمان ملک نے کہا کہ وہ تین ماہ سے دہشت گردی کے خدشات سے آگاہ کرتے رہے ہیں، پشاور کوئٹہ اور کراچی میں ایسے واقعات ہوئے بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف اطلاعات تک محدود نہ رہیں، ملزمان کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر کرداراد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں دہشت گردی سے متعلق رپورٹس ملی ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ لانگ مارچ کا سب سے بڑا نقصان متحدہ قومی موومنٹ کو منظر امام کی شہادت کی صورت میں اٹھانا پڑا ہے۔