کراچی : (جیو ڈیسک) سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے، رمضان میں پرچی مافیاکو ختم کردیا جائے گا۔ فطرے کیلئے کیمپ لگوائیں گے۔
کراچی میں مشیر داخلہ رحمان ملک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ شہر قائد میں رمضان میں پرچی مافیا کو ختم کردیا جائے گا۔ رحمان ملک نے بتایا کہ رمضان میں فطرانے کے کیمپ لگائیں جائیں گے۔ نوازشریف کے امریکی معافی کو قبول نہ کرنے پر مشیر داخلہ نیکہا کہ وہ معافی کا معیار بتائیں۔ مشرف سے مانگی گئی معافی ریاستیں نہیں مانگتیں۔
رحمان ملک نے بتایا کہ ملک میں خودکش حملہ آوروں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کیلئے بل سینیٹ سے قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔