کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سی این جی سٹیشن اڑتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیئے گئے لیکن شہریوں کی پریشانی کم نہ ہو سکی۔
کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گیس کی قلت کے باعث آج صنعتی علاقوں میں اڑتالیس گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی بند کر دی جائیگی۔
آئے روز کی بندش کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سی این جی سٹیشنز کے بند ہونے سے بالخصوص رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سی این جی بند ہونے سے گاڑیاں بند اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔