کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں قتل وغارت اور لوٹ مار جاری ہے۔ ٹارگٹ کلنگ نے مزید 3 افراد کی جان لے لی۔ دوسری طرف پولیس نے 5 ڈاکو گرفتار کرلیے۔
شہرقائد میں شہریوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کے بس کی بات نظر نہیں آرہی۔ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ بلال کالونی کورنگی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ولی پٹھان مارا گیا۔کورنگی ناصر جمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اورنگی ٹان میں فائرنگ سے زخمی سیاسی جماعت کا کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا۔بلدیہ ٹاون میں گولیاں لگنے سے پینتیس سالہ آفتاب زخمی ہوگیا۔
دوسری طرف پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر صبح سویرے شہریوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے ۔ادھر مبینہ ٹاؤن سے بھی 2 ڈاکو پکڑے گئے جن سے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔