کراچی : (جیو ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدروسینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلئے بندوق پھینکنے کی ضرورت ہے حکومت میں رہتے ہوئے بھی خوش نہیں ہیں ، مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے بلا تفریق آپریشن کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں مقامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے امن وامان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیمینار سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماں نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی تقسیم کی باتوں سے نفرتیں اور مایوسی بڑھے گی ۔ دیواروں سے لکھے گئے ایسے نعرے مٹائے جائیں۔ سیمینار سے نہال ہاشمی ، سبحان ساحل ، نصر اللہ شجیع ،بیگم راحت جاوید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔