کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
کراچی کے علاقے غریب آباد سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کا آغاز کیا فلیگ مارچ میں پولیس اور رینجز کی 50 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا فلیگ مارچ لیاقت آباد ،تین ہٹی ، گولیمار ، رضویہ ، بورڈ آفس ، فائیو اسٹار چورنگی ، اور عائشہ منزل سے ہوتا ہوا انچولی پہنچا فلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ڈی آئی جی جاوید اوڈھو کررہے تھے جبکہ رینجرز کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔