کراچی (جیوڈیسک) سنی تحریک نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شکیل قادری نے پریس کانفرنس میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کی شاہراہوں کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے بند کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں کراچی پریس کلب کے سامنے بارہ روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔