کراچی میں کشیدگی ، دکانیں اور کاروباری مراکز بند

karachi

karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں کشیدگی کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک کم اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم سے اظہار یکجہتی کے لیے لیاقت آباد میں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ جمعہ کی رات فائرنگ کے بعد خوف کی فضا برقرار ہے۔شہر میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں ۔سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ٹرانسپوڑٹ نہ ہونے سیدفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم ہے۔غیر یقینی صورتحال سے شہری خوف کا شکار ہیں۔

شہر میں پٹرول پمپ بھی نہیں کھلے۔ سی این جی کی ہفتہ وار بندش کے ساتھ پٹرول نہ ملنے سے عوام کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ بیامنی اور خوف و ہراس کے باعث تمام تجارتی مراکز بند ہیں۔حالات بہتر ہوئے تو شام کو دکانیں کھولی جائیں گی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے مظاہرے بھی کیے لیاقت آباد اور ، اورنگی ٹاؤن میں احتجاج کیا گیا۔