کراچی: وکلاء اور ججز میں تلخ کلامی، معاملہ سندھ ہائی کورٹ چلا گیا

City court

City court

کراچی: (جیو ڈیسک) سیشن جج سے وکیل کی بد تمیزی پر ججز اور عدالتی عملے نے کام چھوڑ دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ان وکلا اور ججز کو طلب کر لیا ہے جن میں تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

سٹی کورٹ کراچی میں وکیل کے نامناسب روئیے کیخلاف ماتحت عدالتوں کے ججز اور ملازمین نے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کردیا ہے۔ گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ملک محمد اختر نے خاتون وکیل زیبا حماد اور انکے شوہر حماد احمد کو جعلسازی اور دھوکہ دیہی کے الزام میں دو سال کی سزا سنائی تھی، جس کیخلاف خاتون وکیل نے ساتھیوں کے ہمراہ سٹی کورٹ میں جج کیخلاف نعرے بازی کی۔

عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے سبب شرقی، جنوبی، غربی اور وسطی کی عدالتوں میں کام بند ہے۔ کراچی بار کے صدر محمود الحسن کا ناراض ججز اور عدالتی عملے سے مذاکرات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سیشن ججز کا ایک وفد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریگا۔