امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو سیکیورٹی کے حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود سندھ پولیس شہر میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ولیم مارٹن کا کہنا تھا کہ شہر میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی صورتحال میں بہتری چاہتے ہیں اورامریکی حکومت پولیس کو اعلی تربیت دینے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے تاکہ پولیس انتظامی طور پر بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوسکتی ہیاور بیرونی سرمایہ کار کو کراچی لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کوجدید تربیت دی جارہی ہے تاکہ شہر میں امن اور شہریو ں کو ریلیف حاصل ہوسکے۔ امریکی قونصل جنرل نیاس موقع پر آئی جی سندھ مشتاق شاہ کو پولیس کیلئے ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ حوالے کئے۔