کراچی (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس فیاض لغاری نے سی آئی ڈی پولیس کو پیرول پر رہا کئے جانے والے پینتیس ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا تھا کہ سندھ میں ایک سو چھیانوے سزا یافتہ ملزموں کو دو ہزار تین سے دو ہزار پانچ کے دوران پیرول پر رہا کیا گیا۔
پینتیس ملزمان ایسے بھی رہا کئے گئے جن کے مقدمات زیر سماعت تھے۔ عدالت نے زیر سماعت مقدمات کے ملزموں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر آئی جی سندھ پولیس نے سی آئی ڈی پولیس کو پیرول پر رہا پینتس ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔