کراچی (جیوڈیسک) وفاق ہائے صنعت وتجارت کے بعدکراچی چیمبر نے بھی ہڑتال موخر کردی۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کہتے ہیں تاجروں کی شکایات جائز ہیں،شہر میں امن کیلئیکسی بھی حدتک جائیں گے۔ کراچی میں بدامنی ،بھتہ خوری کیخلاف تاجروں کی ہڑتال کا فیصلہ موخر،دھرنے کاپروگرام بھی ملتوی ۔
کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کیوفد نے سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملاقات کی جس میں بھتہ خوری کاشکارتاجروں نیشکایات کیڈھیر لگادیئے۔ گورنر سندھ نیکہاکہ تاجروں کی شکایات جائز ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت شہر میں قیام امن اور بھتہ خوری سے نجات کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی۔ گورنر نے بتایاکہ پولیس موبائل لوکیٹرخریدے گی جس سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑاجاسکیگا۔ان کا یہ بھی کہناتھاکہ روازانہ کی بنیاد پر امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیاجائے گا۔
گورنر سندھ کی یقین دہانی کیبعد تاجروں نے دس نومبرکی ہڑتال اورتین نومبرکو دھرنے کا پروگرام ملتوی کردیا۔ سراج قاسم تیلی نے کہاکہ دوسال سے وعدے سنتے چلے آرہے ہیں، اس مرتبہ قانون پر عمل درآمد نظرآنا چاہیئے۔