کراچی : (جیو ڈیسک) ڈالمیا کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث ایک مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ ڈرگ روڈ برج سے ڈالمیا جانیوالی مسافر بس برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر قریبی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اگلے ٹائر نکل گئے اور بس الٹ گئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔