جناح اسپتال کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو فالج کے حملے اور برین ہیمرج کے بعد نیشنل میڈیکل سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹر سیمی جمالی معمول کے دفتری امور میں مصروف تھیں کہ اچانک زمین پر گر پڑیں جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور ڈاکٹر سیمی جمالی کے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔