کراچی : کالعدم تحریک طالبان کا عہدیدار پیر آباد تھانے سے فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کا علاقائی عہدیدار پیر آباد تھانے سے فرار ہو گیا، ملزم پولیس افسران سمیت 25 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ غفلت برتنے پر ایس ایچ او پیر آباد معطل، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

کراچی کے پیر آباد تھانے سے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ملزم عابد محسود پولیس کی وردی پہن کر فرار ہو گیا۔ فرار ہونے والا ملزم منگھو پیر تھانے کے پولیس افسران سمیت 25 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

ملزم کو تھانے میں بغیر کسی قانونی ریکارڈ کے رکھا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق غفلت برتنے پر ایس ایچ او پیر آباد کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔