کراچی کی خبریں 9/4/2017

Democracy

Democracy

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے تمام قومی و عوامی مسائل اور بحرانوں کے حل کیساتھ محفوظ و خوشحال مستقبل اور استحکام و دفاع سب کچھ حقیقی جمہوری نظام سے مشروط ہے مگر افسوس کہ یہ ریاست خدادادآج تک حقیقی جمہوری نظام سے محروم رہی ہے اور استحصالی طبقات کی اجارہ داری کو جمہوریت کا نام دیکر ہمیشہ عوام کو دوھوکہ دیا جاتارہا ہے جس کی وجہ آج پاکستان اور عوام دونوں ہی مسائل ‘ مصائب ‘ تکالیف اور بحرانوں سے دوچار ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب فرائض و ذمہ داریوں اور اختیارات کی تفویض سے عوامی و قومی حالت و حالات میں بہتری لانے والا وہ نظام ہے جس کے کرداروں کا تعین عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں مگر افسوس کہ جمہوریت کے نام پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے چند استحصالی خاندانوں کی حکمرانی نے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی کو اپنے اقتدار کیلئے خطرہ جان کر عوامی وقومی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالی اور طبقاتی نظام کے تحفظ کیلئے کرپشن کی بنیاد رکھ کر ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اسلئے ملک پر قابض استحصالی حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور خاندانوں کا احتساب کئے اور ان سے نجات پائے بغیر نہ تو حقیقی جمہوریت آسکتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کے ثمرات سے عوام فیضیاب ہوسکتے ہیں اور ملک و قوم دشمنوں کا احتساب کرنا صرف عدلیہ اور فوج کا ہی نہیں بلکہ عوام کا بھی فریضہ ہے اسلئے جب تک عوام خود ملک وقوم دشمنوں کے احتساب کیلئے قدم آگے نہیں بڑھائیں گے عوام دشمنوں کو کوئی ادارہ بھی کیفر کردار تک نہیں پہنچائے گا !

گجراتی قومی موومنٹ کی امام کعبہ کو دورہ ¿ کراچی کی دعوت
امام کعبہ کراچی تشریف لائیں گجراتی بولنے والے اہل ایمان بھرپور استقبال کرینگے ‘ گجراتی سرکار
مسلم حکمرانوں کی مفادپرستی ومسلمانوں کی اتحاد سے محرومی ہی قبلہ ¿ اوّ ل پر اسرئیلی قبضہ کی وجہ ہے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امام کعبہ کی پاکستان آمد کو نیک شگون قرار اور امام کعبہ کو کراچی کے دورے کی دعوت دینے کیساتھ کراچی میں ان کے شاندار استقبال کا اعلان اور امام کعبہ کی جانب سے فرقہ واریت کی مذمت اور اتحاد و اخوت کی ضرورت کے بیان کی تائیدکرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی نے کہا ہے کہ امام کعبہ کی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایمان کے بعد اتحاد ہی مسلمانوں کی سب سے بڑی قوت ہے مگر افسوس کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کا شکار مسلمان فروعی اختلافات کا شکار ہوکر اتحاد کی قوت سے محروم اور انتشار و نفاق سے ودچار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل جیسا چھوٹا سا ملک مسلمانوں کے مقدس ترین خطہ ارض قبلہ اول پر قابض رہتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے اور مسلم ریاستیں اسلام ومسلمانوں کیخلاف اسرائیل و یہودی سازشوں کا یکجا ہوکر منہ توڑ جواب دینے کی بجائے ذاتی و فروعی مفادات کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اسلام دشمنوں کے حوصلے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے اہم ترین مقام ”دیوار براق “ کے صحن میں یہودی مرکز کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ہے اور مگر انتشار و نفاق کا شکار مسلمانوں اور مسلم ریاستوں میںاسرائیل کے اس قبیح اقدام کیخلاف آواز اٹھانے تک کی جرا ¿ت نہیں ہے جو ان کی منافقت ‘ مفاد پرستی اور دنیا داری کی اعلیٰ ترین مثال اور ان کی ایمان کے کمزور ترین درجے سے بھی محروم ہونے کی علامت ہے !

راجونی اتحاد کی شام میں کیمیائی اور امریکی فضائی حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ شام میں جنگ بندی کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے‘ امیر سولنگی ‘ عمران چنگیزی‘ اقبال ٹائیگر
امریکہ حیلے بہانوں سے مسلمان ممالک کیخلاف کاروائی اور ان پر حملوں کا سلسلہ بند کرے ‘امیر خواجہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شام میں جاری خانہ جنگی پر اظہار افسو س و مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری جنگ نہ صرف ہزاروں انسانوں کو نگل چکی ہے بلکہ اب اس جنگ میں زہریلی گیس اور کیمیائی ہتھیاروں کے افسوسناک استعمال نے امریکہ کو شام پر فضائی حملے کا جواز پیدا کرکے شام میں مزید قتل و غارتگری کے اسباب پیدا کئے ہیں جو کسی بھی طور دنیا کے امن و مفاد میں نہیں ہے اسلئے ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شام میں جنگ بندی کیلئے اپنا کردارادا کرتے ہوئے امریکہ کو حیلے بہانوں سے مسلم ریاستوں کیخلاف عسکری کاروائی سے باز رکھنے کیلئے بھی اپنا کردارادا کرے کیونکہ شام میںا مریکی فضائی حملہ شامی مسلمانوں کی زندگی کو تحفظ دینے کی بجائے روس امریکہ کشیدگی میں اضافے کا باعث بن کر دنیا میں تیسری عالمی جنگ کی بنیاد رکھ سکتا ہے !

پاکستان میں حقیقی جمہوریت آنے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ‘ سولنگی اتحاد
اقتدار پر قابض پاکستان کو دولخت کرانے والے استحصالی طبقات مسئلہ کشمیر کا حل میں مخلص نہیں ہیں
حقیقی جمہوریت آئے گی تو کشمیر آزاد کرائیگی‘قوم استحصالیوں سے نجات اور انقلاب کیلئے تیار ہے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضمنی انتخابات کے موقع پر قیام امن کے نام پر بھارتی حکومت کی جانب سے مزید 20ہزار بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجے جانے کو تحریک آزادی کشمیر کچلنے کی نئی بھارتی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی پٹی والا ‘ غلام عباس سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی‘غلام سرور سولنگی ‘ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ صالح سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان و بھارت کو امن مذاکرات کی دعوت دینے کی بجائے کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت رکوانے کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بھی بند کرائے اور مذاکرات کے نام پرمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے فرض سے فرار کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے یقینی بنوائے جبکہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کے برطانوی قانون کا ایک نامکمل ایجنڈہ ہے اسلئے اس کی تکمیل کیلئے برطانیہ بھی اپنا کردار ادا کرے ۔ سولنگی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگر استحصالیوں کی حکومت کی بجائے حقیقی جمہوریت آئی ہوتی مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا مگر افسوس کہ پاکستان میں ہمیشہ وہی طبقات حکومت میں آئے جنہوں نے قومی و عوامی مفادات کیساتھ کشمیر وجونا گڑھ پر بھی سودے بازی کی اور استحصال کے ہتھیار کو دھار لگانے کیلئے اپنے استحصالی اقدامات سے پاکستان کو دولخت تک کردیا لیکن ہمیں امید ہے کہ سولنگی برادری اور پاکستان قوم استحصالیوں سے نجات پانے اور انقلاب کیلئے تیار ہے اور آئندہ انتخابات میں حقیقی عوامی نمائندوں پر مشتمل حقیقی جمہوریت آئے گی جو انشاءاللہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرکے دکھائے گی !