کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں صبح کے وقت کالی گھٹائیں چھاگئیں۔ کئی علاقوں میں بوندا باندی ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری طرف ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز بھی موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پینتیس ، کراچی بتیس ،کوئٹہ انتیس، پشاور بتیس اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔