کراچی (جیوڈیسک) ہندو برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے، کراچی میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔دیوالی کا تہوار منانے کے لئے بڑی تعداد میں ہندو برادری کے افراد کلفٹن میں اکٹھے ہوئے۔ تقریب کا اہتمام حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی خوب بھنگڑے ڈالے۔
سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کی بڑی تعداد نے دیوالی کی تقریب میں حصہ لیا۔ بچوں نے بھی دل کھول کر حصہ لیا اور خوب موج مستی کی۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر تقریب کے شرکا نے پاکستان کی سلامتی اور شہر قائد میں امن و امان کے لئے دعائیں بھی کیں۔