کرزئی کا زرداری کو فون، سانحہ اسلام آباد پر افسوس

Zardari

Zardari

پاکستان : (جیو ڈیسک) افغان صدر کرزئی نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے حکومت اور عوام کی طر ف سے نجی ایئرلائن میں ہونیوالے قیمتی جانی ضیا ع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

صدر آصف علی زداری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اس غم کے لمحے میں افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اوران کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر کرزئی نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے دکھی خاندانوں سے اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔ صدر مملکت نے افغان صدر کے خیرسگالی جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔