لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) ویمپائر بننے کے بعد ہالی ووڈ ایکٹرس کرسٹین اسٹورٹ شیطان کا کردار نبھانے کی خواہش مند ہیں ۔ اپنی پہلی ہی فلم ٹوائیلائیٹ ساگا سے کامیابی کے آسمان کو چھونے والی کرسٹین اسٹیورٹ نے منفرد کردار اداکئے ہیں۔
فلم سیریز میں پہلے عام لڑکی بنیں پھر ویمپائر کا روپ دھارا، اور اب کرسٹین کی خواہش ہے کہ وہ شیطان کا رول ادا کرے۔ فلم سنو وائیٹ میں کرسٹین معصوم لڑکی بنی تو وہ انہیں راس نہ آیا۔اب وہ چاہتی ہیں کہ چالاک تیز طرار اورشیطانی کردار ادا کریں ۔