کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ماڈل بازار گجرات ناکام ہو گیا
Posted on May 22, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : پنجاب حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ماڈل بازار گجرات ناکام ہو گیا ، معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ماڈل بازار میں دوکانیں حاصل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے آفس سے فارم لینے کے لئے اخبار میں تشہیر کی گئی مگر چند افراد نے اپنے کاروبار کے لئے فارم حاصل کئے ، ان فارم حاصل کرنے کو تو ماڈل بازار میں دوکانیں لاٹ کر دی گئیں ، سینکڑوں کے حساب سے ابھی تک دوکانیں خالی پڑی ہیں جو کہ کوئی بھی تاجر یا دوکاندار لینے کے لئے رضا مند نہیں ہے ، دوسری طرف ضلعی حکومت نے جن افراد کو ماڈل بازار میں دکانیں الاٹ کی ہیں ان سے چھ ماہ تک کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائیگا ۔