ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان کو پیسے کمانے تو آگئے لیکن شاید اداکاری ابھی بھی نہیں آئی اسی لیے اس سال انہیں بدترین اداکار ی پر دینے جا نے والے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ خراب ترین فلموں اور اداکاری پر دینے جانے والے گھنٹہ ایوارڈ دو ہزار تیرہ میں سلمان خان کے علاوہ اکشے کمار ، اجے دیوگن ، ابھیشک بچن اور ارجن رام پال بھی شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے سلمان خان کی دوست کترینہ کیف نے انہیں یہاں بھی اکیلے نہ چھوڑا اور ان کے ساتھ خود بھی فلم جب تک ہے جان میں بدترین ادا کار ی کرنے پر نامزد ہو گئیں ہیں جبکہ اس میدان میں انہیں سوناکشی ، آسن ، بپاسا اور پریانکا کا سخت مقابلہ ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ بدترین اداکاری کر نے کا اعزاز کس کے ہاتھ آتا ہے جس کا حتمی اعلان فروری میں کیا جائے گا۔ شاید سلمان کو اپنا نامزد ہونا اتنا برا نہ لگے جتنا دکھ انہیں اس بات سے پہنچ سکتا کہ اس سال شاہ رخ خان کو بدترین اداکاری کے سلسلے میں نامزد نہیں کیا گیا۔